the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جنگ ویب ڈیسک.....یمن میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے زیرکنٹرول دارالحکومت صنعاء میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ محاصرے اور بھوک کے ساتھ ساتھ دواؤں اور طبی ضروریات کی قلت وہ عوامل ہیں جن کے سبب شہریوں کی صحت کے حوالے سے صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور اس دوران متعدد افراد بالخصوص بہت سے بچے وفات پاچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کےمطابق یمن میں تقریباً 13 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد بچے ملک میں انسانی اور صحت سے متعلق بدترین صورت حال کے سبب پیدا ہوتے ہی غذائی قلت میں مبتلا ہورہے ہیں۔اسی طرح مریضوں کو محاصرے، بھوک کے علاوہ دواؤں اور طبی ضروریات کے شدید کمی کا سامنا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان مریضوں کی صحت مزید خراب ہوگئی ہے۔


Web Naskh, Helvetica, sans-serif">
حوثی اور صالح ملیشیاؤں کے زیرقبضہ صنعاء کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں دواؤں کا وجود نہیں ہے۔ باقاعدہ علاج کے ضرورت مند دواء کے حصول کے لیے طویل عرصے تک انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ بات بتانے کی ضرورت نہیں کہ دواؤں اور طبی سامان تیار کرنے والی فیکٹریاں پہلے ہی بند ہوچکی ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ملک میں طبی اور انسانی بحران کے سبب روزانہ اوسطا 113 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریبا 1 کروڑ یمنی صاف پانی سے محروم ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں میں امراض پھیلنے کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق بہت سی تنظیموں نے مسلح ملیشیاؤں کے ہاتھوں اغوا اور قتل کی کارروائیوں کے خوف سے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد کو واپس بلا لیا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.